سکھر میں نرسنگ اسٹاف کا مطالبات کی منظوری کیلئے مظاہرہ

سکھر میں نرسنگ اسٹاف کا مطالبات کی منظوری کیلئے مظاہرہ

ٹنڈومحمدخان میں سپاف رہنمائوں ،ٹھٹھہ میں آغاسراج درانی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

سکھر،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا)ینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام سندھ نرسز الائنس کی کال پر جی ایم سی میڈیکل اسپتال کے میل و فیمل نرسنگ اسٹاف نے کام چھوڑ ٹوکن ہڑتال کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا ۔نرسنگ اسٹاف نے بازوئوں پرسیاہ پٹی باندھ کر اور ہاتھوں میں تحریری پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ ٹنڈومحمدخان میں سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن ٹنڈومحمدخان کی جانب سے تابش بھٹی ، محسن شیخ ودیگر کی قیادت میں سندھ یونیورسٹی میں ثقافتی ریلی نکالنے پر سپاف کے رہنماؤں ہالار جمالی و کارکنان پر بغاوت کا جھوٹا مقدمہ درج کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سپاف سندھ یونیورسٹی کے رہنماؤں پر قائم جھوٹامقدمہ فوری طو ر پر ختم کیا جائے ۔ٹھٹھہ سے نمائندے کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سیاسی بنیاد پر جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کے خلاف درجنوں سندھی پٹھان برادری کے نوجوانوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔خانپورمہر کے قریب گائوں سونو پتافی کے مکینوں وکیل پتافی،انور پتافی شاہی پتافی اور دیگر نے خانپورمہر پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بااثر وڈیرے علی حسن پتافی، میرحسن، نثار اور دیگر نے ہماری 8 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانا چاہتے ہیں، مظاہرین نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی سے قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں