خیرپورمیں حملہ آوروں نے لوٹ مارکے بعددو گھر جلا ڈالے

خیرپورمیں حملہ آوروں نے لوٹ مارکے بعددو گھر جلا ڈالے

سجاول میں گھرکے سامنے کھڑی موٹرسائیکل جلادی گئی،محراب پورمیں رہزنی کے واقعات

خیرپور،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) کوٹڈیجی کے گوٹھ مٹھڑی میں 10سے زائد مسلح حملہ آوروں نے بخش علی رڈ سمیت دو افراد کے گھروں میں رکھے زیورات نقدی ودیگرسامان لوٹنے کے بعد گھروں کوآگ لگادی جسکے باعث گھروں میں رکھی ہوئی گندم،کھاد سمیت دیگرسامان جل کرخاکسترہوگیا ۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بااثرقبضہ مافیا کے افراد حضورحسین رڈ،جنسارعلی رڈ، اختر رڈ، گلزارودیگرنے کوٹڈیجی پولیس کے ہمراہ ہماری مچھلی کے تالاب پرقبضہ کرنے کے بعد ہمارے گھروں کو لوٹ مار کرکے آگ لگادی جس سے ہمیں لاکھوں روپے کانقصان ہو ا ہے ،جب ہم پولیس کے پاس فریادلیکرگئے تواس نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیا اور اب حملہ آور ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرین نے ایس ایس پی خیرپور سے واقعے کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔بدھوتالپور سے نمائندے کے مطابق محکمہ ریونیو کے ملازم سکندر راھموں کی موٹرسائیکل کو نامعلوم افراد نے اس کے گھر کے سامنے نذرآتش کردیا اور فرار ہوگئے ۔ محراب پورسے نمائندے کے مطابق مورو پولیس تھانے کی حدود گاؤں دتل بھٹی کے رہائشی حفیظ بھٹی سے مسلح رہزن موٹر سائیکل جبکہ مورو شہر کی کھوکھر کالونی سے مسلح رہزن اشفاق حیدر چانڈیو سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں