تقریب سے واپسی پر گھرکی دہلیز پر دلہن کے زیورات چھین لئے گئے

تقریب سے واپسی پر گھرکی دہلیز پر دلہن کے زیورات چھین لئے گئے

نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ولیمے کی تقریب سے واپسی پرگھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے دلہن سے زیورات نوچ لئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا کی گلیوں میں بھی ڈاکوئوں کی لوٹ مار۔ تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں مسلح ملزمان نے گھر کی دہلیز پر نوبیاہتا جوڑے کو فیملی سمیت ولیمے کی تقریب سے واپسی پر یرغمال بناکر لوٹ لیا ۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن سے زیورات نوچ لئے جبکہ دیگر افراد سے موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں