وائس چانسلرزکی تعیناتی کا اختیار ڈاکٹر عاصم کودینے کی تیاری

وائس چانسلرزکی تعیناتی کا اختیار  ڈاکٹر عاصم کودینے کی تیاری

سندھ بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا اختیار ڈاکٹر عاصم حسین کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرجامعات وبورڈز نے سندھ بھر کی یونیورسٹیوں کے لیے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی بنانے کی سمری وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے ۔ ڈاکٹرعاصم حسین کی سربراہی میں نئی سرچ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پانچ رکنی سرچ کمیٹی میں سیکریٹری یونیورسٹیز، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اور دیگر ممبران شامل ہوں گے۔ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سرچ کمیٹی اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں