پولیس کے 11افسران کی تقرریاں و تبادلے

پولیس کے 11افسران کی تقرریاں و تبادلے

کراچی پولیس کے گریڈ 11، 17 اور 19 کے افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکم نامے کے تحت گریڈ 19 کے افسر سید اسد رضا کو ایس پی فارنر سیکیورٹی سیل کراچی رینج اور ایس پی انویسٹی گیشن تھری ضلع کیماڑی محمد انور کو اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کراچی رینج تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اے ایس پی رانا محمد دلاور کو ایس ڈی پی او درخشاں، ڈی ایس پی زاہد حسین ایس ڈی پی او پریڈی ، ڈی ایس پی وقار حسین ایس ڈی پی او سعید آباد ، اے ایس پی محمد عثمان ایس ڈی پی او فیروزآباد ، ڈی ایس پی فیصل خان ایس ڈی پی او جمشید، آغا اصغر پٹھان ایس ڈی پی او گلشن، ظہور احمد ایس ڈی پی او قائدآباد، فتح محمد شیخ کو ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن اور حاجی عبدالرزاق کو ڈی ایس پی ایس ایس یو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں