ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے تحت احتجاج جاری

ینگ نرسز ایسوسی ایشن  کے تحت احتجاج جاری

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے تحت مطالبات کی منظوری کے لئے نرسوں کا احتجاج ہفتہ کو بھی جاری رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نرسوں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کرکے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیا، جس سے اسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی کلیری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت ہمارے مسائل کے حل اور مطالبات کی منظوری میں سنجیدہ نہیں، اگر پیر تک ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں