آرٹس کونسل میں سندھی کلچرڈے کے حوالے سے تقریب

آرٹس کونسل میں سندھی کلچرڈے کے حوالے سے تقریب

سندھی کلچر ڈے بین الاقوامی اور لوگوں کو جوڑنے کا دن، اچھی روایت ہے، سعید غنی ،سندھ جرنلسٹ کونسل کے تحت تقریب میں ڈاکٹرز، وکلا، طلبہ، صحافیوں کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھی کلچر ڈے بین الاقوامی دن بن گیا ہے، یہ اچھی روایت ہے ، سندھ سمیت پوری دنیا میں یہ دن خوشی سے منایا جاتا ہے ، یہ لوگوں کو جوڑنے کا دن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے آرٹس کونسل میں سندھ جرنلسٹ کونسل کے تحت سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، نثار کھوڑو، ایس ایس پی ساؤتھ ، ڈی سی ساؤتھ ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ،فاضل جمیلی، ڈاکٹرز، وکلا، طلبہ، صحافیوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سندھی ثقافتی تقریب میں احمد مغل، جگر جلال، فہیم علن فقیر، وقار ملاح، مارول گروپ سمیت دیگر فن کاروں نے سندھی ثقافت کی عکاسی کرتے گیت پیش اور حاضرین سے داد وصول کی۔ اس موقع پر منتظمین کی جانب سے مہمانوں کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ادھر جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہمان نوازی، دین داری اوراسلامی شعائر سے محبت وعقیدت سندھ کی ثقافت کی پہچان ہے، سندھی ثقافتی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا جائے کہ سرزمین سندھ کو امن، محبت اور بھائی چارے کا مرکز بنائیں گے۔ فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر بیان میں کہا کہ سندھی ثقافت کو اجاگر اور ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں