سانحہ سیالکوٹ مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش

سانحہ سیالکوٹ مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش

سماجی رہنما حنید لاکھانی نے سیالکوٹ سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ سانحہ مذہبی منافرت پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علما کرام انتہا پسندی کو روکنے میں سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم لوگ انتہا پسندی کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں، عدم برداشت کا شکار معاشرہ ہمیشہ اپنا معاشرتی توازن کھو بیٹھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری بیان میں کیا۔ حنید لاکھانی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعہ کی وجہ سے دل بہت دکھی ہے، ہمیں اپنے رویوں میں برداشت اور تحمل کا مادہ پیدا کرنا ہوگا تاکہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جنم لینے والے جھگڑے اور نفرتیں خود بخود ہی ختم ہوجائیں اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی کو لگام دی جا سکے، ہمیں اپنے دین اسلام کے امن اور رواداری کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، اس وقت معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کو فروغ دینے میں سب سے بڑا کردار دگرگوں معاشرتی صورتحال کا ہے، جنگ اور اختلافات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسائل کا حل دین کی روشنی اور اسلامی تعلیمات کے احکامات کے اندر رہ کر ڈھونڈنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں