سابق یوسی چیئرمین کی گاڑی سے لائسنس یافتہ پستول چوری

سابق یوسی چیئرمین کی گاڑی سے لائسنس یافتہ پستول چوری

سائٹ بی کے علاقے میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، وارداتیں عام ہوگئیں

کراچی (اسٹاف رپوٹر) تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کے سامنے مسجد قبا کے باہر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے مسلم ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین رانا محمد وارث کی مسجد کے باہر کھڑی کار کے شیشے توڑ کر ملزمان لائسنس یافتہ پستول سمیت دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ مکینوں کے مطابق علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں جبکہ پولیس متعدد شکایات کے باوجود کسی قسم کا نوٹس نہیں لیتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں