توہین مذہب کی آڑ میں بے گناہ کا قتل اسلام کابیانیہ نہیں،مفتی نعمان

توہین مذہب کی آڑ میں بے گناہ کا قتل اسلام کابیانیہ نہیں،مفتی نعمان

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری کا توہین مذہب کی آڑ میں بے گناہ قتل اسلام کا بیانیہ نہیں، اسلام امن، روا داری اور برداشت کا درس دیتا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو سزا دے اور عدل و انصاف کے نظام پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بھی اقدامات پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد توہین رسالت سمیت دیگر قوانین کا نفاذ اور انصاف کی فراہمی اس قسم کے واقعات کی روک تھام کا موثر ذریعہ ہیں کیونکہ قانون پر عملداری سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر توہین رسالت کے مرتکب افراد کو شرعی تقاضوں کے مطابق سزائیں دی جائیں تو معاشرے کے کسی بھی فرد کو اس طرح قانون ہاتھ میں لینے کی ہمت نہیں ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں