ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز

ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز

فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد،کورنگی و دیگر علاقوں میں متعدد تعمیرات منہدم و سربمہر،تمام کارروائیاں متعلقہ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی کی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں، پورشن اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا۔ ڈیمالیشن اسکواڈ نے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-178 بلاک 9 پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر R-380، بلاک 8پر تیسری منزل کی آرسی سی تعمیرات، پلاٹ نمبر R-1128، بلاک 15 میں لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات، نارتھ ناظم آباد میں ایک عدالتی حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبر B-181، بلاک L پر دوسری منزل کی مکمل تعمیرات سمیت گراؤنڈ پلس پہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت کے حصوں کو منہدم کردیا۔ شریف آباد میں پلاٹ نمبر R-306،بلاک 1 میں پلاٹ نمبر B-66، بلاک 1 اورپلاٹ نمبر R-147، بلاک 1پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں، ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 7/5،سب بلاک 2-H پر چوتھی منزل کی شٹرنگ اور کالمزکے آہنی سریے ، پلاٹ نمبر 9/4، سب بلاک 2-Dکے گراؤنڈ فلور کی لازمی جگہ پر پارٹیشن دیواروں، کورنگی میں پلاٹ نمبر C-89، سیکٹر 31-F پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں، پلاٹ نمبر C-122، سیکٹر 31-F، کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات، پلاٹ نمبر 4/8، سیکٹر 25,KIA پر تیسری منزل پر آہنی شیڈ کو منہدم اورجگہ کوسربمہرکردیاگیا۔ تمام کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی کی گئیں، پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں