جامعہ کراچی، کلیہ قانون کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا آغاز

جامعہ کراچی، کلیہ قانون کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا آغاز

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے گزشتہ روز رئیس کلیہ قانون جامعہ کراچی جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور داؤدی بوہرا کمیونٹی کے نمائندگان کے ہمراہ کلیہ قانون کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کے آغاز سے قبل دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جس کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ کلیہ قانون کی جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے قریب بننے جارہی ہے، جس میں قانون کی جدید تعلیم اور طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر کام ہوگا۔ اس نئی عمارت میں 1000 سے زائد طلبہ ایک ایکو فرینڈلی ماحول میں تعلیم حاصل کریں گے جبکہ عمارت میں سیمینار ہالز، موٹ کورٹ اور سماعت گاہ بھی موجود ہوگی۔ اس نئی عمارت میں موجودہ کورسز اور ڈگری پروگرامز کے علاوہ ڈاکٹریٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں