کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں کانفرنس کا انعقاد

کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں کانفرنس کا انعقاد

اسپیشل افراد کے ادارے کے وی ٹی سی میں ڈفرینٹلی ایبلڈ افراد کی شمولیت اور خودمختاری سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیاگیا

کراچی (پ ر) جس میں صحت اور تعلیم کے شعبے کے معروف ماہرین نے شرکت کی۔ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ کانفرنس کا مقصد معذور کمیونٹی کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو اجاگر کرنا تھا۔ مہمانوں کا استقبال فرحین عامر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، عامر شہاب ، ثنا ایاز ،سبین وقار، عمران سہیل، علینہ فاطمہ اور ڈاکٹر ریما سجاد نے کیا۔ کانفرنس میں ماہر نفسیات، دماغی صحت کے ماہرین، مخیر حضرات اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں