نائن زیرو کے قریب لال قلعہ گرائونڈ کی اضافی دیواریں مسمار

نائن زیرو کے قریب لال قلعہ گرائونڈ کی اضافی دیواریں مسمار

عزیز آباد کے علاقے میں نائن زیرو کے قریب تجاوزات کے خلاف خفیہ آپریشن شروع ہو گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نائن زیرو کے قریب لال قلعہ گرائونڈ کی دیواریں گرانے کے لئے مشینری ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہی پہنچ گئی تھی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران انتظامیہ نے لال قلعہ کی کچھ اضافی دیواریں مسمار کی ہیں۔ اس حوالے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لال قلعہ کی کچھ اضافی دیواریں گرانے کا کام پہلے ہونا تھا جو نہ ہو سکا تھا۔ ایس ایچ او عزیز آباد فرخ ہاشمی نے رابطہ کرنے پر لال قلعہ کے آپریشن کے حوالے سے لا علمی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خورشید میموریل ہال گرانے کی خبریں چل رہی تھیں جو درست نہیں، وہ عمارت اپنی جگہ قائم ہے، البتہ لال قلعہ کی دیواریں گرانے کا پولیس کو علم نہیں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں