ائر پورٹ کے قریب تعمیرات، ڈی جی ایس بی سی اے سے جواب طلب

ائر پورٹ کے قریب تعمیرات، ڈی جی ایس بی سی اے سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے ائر پورٹ کے قریبی علاقوں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات میں سول ایوی ایشن،ائر پورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) سے این او سی لینے سے متعلق دائر درخواست پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 دسمبر تک جواب طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر کو جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے میسرز لائنز پرائیویٹ و دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایس بی سی اے کا کہنا ہے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ، اے ایس ایف سے این او سی لی جائے ، ائر پورٹ کے 15 کلومیٹر کے اطراف کثیر المنزلہ عمارتیں نہیں بنائی جاسکتیں، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ سے منظوری لینے کا کہا گیا ہے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رولز میں ترمیم کے بعد مطلوبہ این او سیز کا حصول ایس بی سی اے کی ذمہ داری ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ خدشہ ہے ایس بی سی اے بلڈنگ پلان منسوخ کر دے گا،ا یس بی سی اے کو بلڈنگ پلان منسوخ کرنے سے روکا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں