انٹر امتحانات کے اسکروٹنی فارم آج سے وصول کیے جائیں گے
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021 (دوسرے مرحلہ) کے اسکروٹنی فارم بروز منگل (آج)سے جمعرات 6 جنوری 2022ء تک وصول کیے جائیں گے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اسکروٹنی فارم بمع فیس درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع یو بی ایل کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔