پاکستان آئی ایم او انتخابات کیلئے امیدوار بننے پر تیار

پاکستان آئی ایم او انتخابات کیلئے امیدوار بننے پر تیار

بلیو اکانومی کا تصور موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا مرکز رہا ہے ،علی زیدی

کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ 30 سال کے وقفے کے بعد پاکستان اس سال (2021-2022) انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) انتخابات کے لیے امیدوار بننے کے لیے تیار ہے ۔ پاکستان 1958 میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا ممبر بنا۔ IMO کے چند اہم ممبران میں ہونے کے ناطے پاکستان 5 بار 1977، 1979، 1987، 1989 اور 1991 میں منتخب کونسل ممبر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔ 290,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ کے ایک خصوصی اقتصادی زون، 1,080 کلومیٹر کی ساحلی پٹی اور 50,000 مربع کلومیٹر کے توسیعی کانٹی نینٹل شیلف کے ساتھ پاکستان کا جیو اسٹریٹجک مقام دنیا کی چند مصروف ترین سمندری راستوں کے قریب ہے ۔ 2018 میں جب سے پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے ، پاکستان کی بلیو اکانومی کی صلاحیت پر بہت زور دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی کا تصور موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا مرکز رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں