انسانی حقوق کا تحفظ بہتر مستقبل کی نوید،سریندرولاسائی

انسانی حقوق کا تحفظ بہتر مستقبل کی نوید،سریندرولاسائی

آج سندھ اسمبلی سے پریس کلب تک انسانی حقوق کے حوالے سے واک منعقد ہوگیانسانی حقوق کے عالمی دن پربلال بھٹوکی زیرصدارت ایک سیمینار کا انعقادکیا جائے گا

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق سریندر ولاسائی نے کرا چی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے ذریعے ہی ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھا جاسکتا ہے ۔ہفتہ انسانی حقوق کا آغاز پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جارہا ہے ، آج (منگل کو) انسانی حقوق کی آگاہی کے عنوان سے سندھ اسمبلی سے پریس کلب تک واک کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس میں سول سوسائٹی سمیت صحافی تنظیمیں، وکلا اور طالب علم شرکت کریں گے جبکہ کل (8دسمبر کو )کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر اور سندھ کے دوسرے اضلاع میں انسانی حقوق کے موضوعات پر مکالمے اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے ۔ 9 دسمبر کو شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سندھ مدرستہ الاسلام میں انسانی حقوق کی آگاہی کے حوالے سے الگ الگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ اس طرح کے پروگرامز پورے سال کے دوران صوبہ بھر میں جاری رہیں گے جس کے تحت سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں انسانی حقوق کے حوالے سے مختلف پرگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ سریندر ولا سا ئی نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن 10دسمبر کو سندھ میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک بہت بڑے سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر وزرابھی شریک ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں