میرپورخاص میں بڑے ڈیلرزکی من مانی سے کھاد کا بحران

میرپورخاص میں بڑے ڈیلرزکی من مانی سے کھاد کا بحران

ڈگری اور گردونواح میں گندم کی بوائی کے دوران یوریا کا بحران سر اٹھانے لگا

ڈگری (نمائندہ دنیا)ڈگری اور گردونواح میں گندم کی بوائی کے دوران یوریا کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔کچھ دن پہلے اسسٹنٹ کمشنر ڈگری جھامن داس نے چھاپے مار کر مہنگی کھاد فروخت کرنے پریوریا ڈیلرز کی دکانیں سیل کردی تھیں بعدازاں 2000 روپے کے قریب فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن میرپورخاص کے بڑے ڈیلرز نے یوریا بلیک کرتے ہوئے یوریا کے نرخ 2300 سے 2400 روپے فی بوری کردیے ، چھوٹے ڈیلرز کو سرکاری گوداموں سے یوریا کی سپلائی نہ ہونے اور میرپورخاص میں بڑے ڈیلرز کی جانب سے مہنگی یوریا بیچنے پر ڈگری کے اکثریتی ڈیلرز نے خریداری روک دی۔ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈگری کے ذمے داران کا کہنا ہے کہ 2300 سے 2400 روپے میں خریداری کے بعد فی بوری 30 روپے خرچ آتا ہے جسکے باعث اسے 2350 سے 2450 میں فروخت کرنا پڑتا ہے جبکہ انتظامیہ کے چھاپے کا بھی خطرہ رہتا ہے اس لیے یوریا کی خریداری روک دی ہے ۔انتظامیہ بڑے ڈیلرز کو نرخ کم کرنے میں آمادہ کرنے پر ناکام نظر آتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں