میرپورخاص میں دن دیہاڑے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

میرپورخاص میں دن دیہاڑے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

محراب پورمیں گھرکا صفایا،پڈعیدن،ٹنڈومحمدخان میں دو بیوائوں کا احتجاج

میرپورخاص،اندرون سندھ (بیورورپورٹ، نمائندگان دنیا)میرپورخاص کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ ایل بی او ڈی آفس کے سامنے موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح افرادنے کامران سے گن پوائنٹ پردو لاکھ روپے چھینے اورمزاحمت پر اسے پستول کا بٹ مارکرزخمی کرکے فرار ہوگئے ۔ مذکورہ شہری کار شورومز سے پیسے لیکر آرہا تھا۔ محراب پورسے نمائندے کے مطابق ہالانی کے میمن محلے میں ڈاکو رات 4 بجے ممتاز میمن کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی اور دوسرا قیمتی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پڈعیدن کی ریشم گلی کی رہائشی بیوہ سُود خوروں سے تنگ آکر میڈیاکے پاس مدد کیلئے پہنچ گئی اور بتایاکہ سود خورمیرے بیٹے کو چند ہزار روپے دیکر لاکھوں روپے وصول کرچکے ہیں، زمین،مال مویشی اور زیور سمیت سب کچھ بیچ دیا لیکن قرضہ ختم نہیں ہورہا جبکہ سود خور اب گھر پر قبضہ کرناچاہتے ہیں۔خاتون نے اعلی حکام سے مدد کی اپیل کی۔ ٹنڈومحمدخان کے گاؤں الہ ڈنو لاشاری کی رہائشی بیوہ خاتون شہزادی لاشاری نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اپنی چوری شدہ بکری کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں