حادثات میں ایم این اے کے بھتیجے سمیت10افرادہلاک

حادثات میں ایم این اے کے بھتیجے سمیت10افرادہلاک

روشن جونیجو کا بھتیجا سپردخاک،جامشورو اورحیدرآبادمیںشوہروںکے ہاتھوں2بیویاںقتل

ٹنڈوآدم،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ )ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانے کی حدود جھول روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کا بھتیجا جواد گل جونیجو اور اس کا دوست راشد علی عرف وکیو وریاہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ،جواد جونیجو کی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی جبکہ متوفی راشد علی عرف وکیو وریاہ کی تدفین اوڈیرولعل گائوں بچل وریاہ میں کی گئی۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر8میں اکبر مسجد کے قریب شوہر عمران نے اپنی بیوی اور چاربچوں کی ماں40سالہ ندا کو طیش میں آکر تشدد کا نشانہ بنا کر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا ،ملزم محکمہ ہیلتھ میں ملازم تھا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ جامشورو سے نمائندے کے مطابق کوٹری گتا مل چاڑھی پر ٹرک اور رکشے کے تصادم میں ٹریفک پولیس اہلکار رفیق سمیجو اور رکشہ ڈرائیور احسان مغل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب لاکھڑا کول مائینز کی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس سے ایک مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ کوٹری کے بابا صلاح الدین کے مزار کے قریب خانہ بدوش کیمپ میں رہائش پذیر شوہر نے چھری سے اپنی بیوی شہناز جعفری کو گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔لاڑکانہ سے نمائندے کے مطابق سکھر کے قریب ٹھیڑہی روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر سے 13 سالہ لڑکا ایشور باگڑی شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں زخموں کے باعث دم توڑ گیا ۔پڈعیدن کے نواحی علاقے پکاچانگ کی فیض گنج نہر سے نومولود بچے کی لاش تیرتی دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش نکال کر اسے سپرد خاک کردیا ۔محراب پورسے نمائندے کے مطابق ہسبانی محلے میں گھر کی دیوار گرنے سے گل حسن کا6سالہ مظفر کلہوڑو جاں بحق اور5سالہ ام حبیبہ دختر غلام حسین شدید زخمی ہوگئی ۔ دریں اثنا رستم سندھ شیر میر بحر کے گاؤں شیر میر بحر کا نوجوان محمد دائود ملاح حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ میرپورخاص کے اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹنڈوآدم روڈ پر ممتازآباد کے مقام پر حادثے میں موٹر سائیکل سوار کانجی اور تارا چند جبکہ کار سوار شہزاد زخمی ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں