جوبلی لائف انشورنس کی ٹیم کیلئے رنرزاپ کا ٹائٹل

جوبلی لائف انشورنس کی  ٹیم کیلئے رنرزاپ کا ٹائٹل

جوبلی لائف انشورنس کی ٹیم واپڈا نے نیشنل والی بال چیمپئن شپ 2021 میں رنرز اپ کا ٹائٹل حاصل کرلیا ہے

کراچی (پ ر)فائنل میں سنسنی خیز کھیل کے دوران ٹیم نیوی نے پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں ٹیم واپڈا نے اپنے اسٹار کھلاڑی نصیر احمد کے تعاون سے کھیل میں دوبارہ اپنی جگہ بنالی لیکن متواتر کاوشوں کے باوجود نیوی نے اگلے دونوں سیٹس جیت لئے ، فائنل کا اسکور 3-1رہا۔ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے فلسفے پر قائم و دائم جوبلی انشورنس ٹورنامنٹ کا اسپانسر رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں