چار ماہ میں40برس کے مسائل حل نہیں کرسکتا،مرتضیٰ وہاب

چار ماہ میں40برس کے مسائل حل نہیں کرسکتا،مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کو بہتر بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو دوبارہ فعال کرنا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ اختیارات کا صحیح استعمال کیا جائے ، سب کا اپنا سیاسی نکتہ نظر ہوسکتا ہے مگر ہمیں اپنے شہر کو اون کرنا چاہئے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح کے ایم سی ہیڈ آفس میں کلک کے تحت کراچی شہر کیسے کام کرتا ہے  کے موضوع پر اوپن فورم سے خطاب اور شرکا کے سوالو ں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر سید افضل زیدی بھی موجود تھے ۔ اوپن فورم میں بڑی تعداد میں کراچی کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات، ممتاز شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہمیشہ یہی کہا ہے کہ چار ماہ میں چالیس سال کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔

سیاسی بلیم گیم پر نہیں جاؤں گا، شہریوں کو چاہئے کہ اپنے ادارے کے ایم سی سے تعاون کریں، ماضی میں کراچی کی بہت منفی برانڈنگ کی گئی حالانکہ یہ شہر اتنا برا نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ 2021 میں نئی حلقہ بندیوں کا وقت آیا تو لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ریفارمز کی گئیں اور اس مقصد کے تحت تما م سیاسی پارٹیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلے کئے گئے ، نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ شہریو ں کے مسائل حل ہوں اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوسکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں