بلوچ کالونی:قالین کے کارخانے اور گودام میں آتشزدگی،گیس سلنڈر دھماکے سے خوف وہراس

بلوچ کالونی:قالین کے کارخانے اور گودام میں آتشزدگی،گیس سلنڈر دھماکے سے خوف وہراس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچ کالونی جونیجو ٹاؤن میں قالین کے کارخانے اور گودام میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے دوران کارخانے میں رکھا گیس سلنڈر بھی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

  آگ کو بجھانے کے لئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا، اطراف میں قائم رہائشی عمارت اور آبادی  خالی کرالی گئی تھی ۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 6گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچیں، آتشزدگی کے دوران کارخانے میں رکھا گیس سلنڈر  زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،جس کے باعث علاقہ مکین خوفزدہ ہوکر  گھروں سے باہر نکل آئے، اطراف میں قائم رہائشی عمارت اور آبادی کو خالی کرالی گئی تھی۔

آگ لگنے کے کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ پہنچی۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے جونیجو ٹاؤن میں گودام میں آگ لگنے کے بعد سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے ، جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا۔رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بھجانے میں مصروف رہے ، فائر آفیسر منظور کالونی فائر اسٹیشن ظفر خان کے مطابق جونیجو ٹاؤن میں قالین کے گودام میں لگنے والی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

مجموعی طور پر ریسکیو آپریشن میں 9 گاڑیوں نے حصہ لیا، آتشزدگی کے دوران گودام میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، گودام رہائشی علاقے میں ہونے کے سبب دشواری کا سامنا کرنا پڑا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گودام کے اندر قالین، لکڑی اور دیگر سامان موجود تھا،آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں