ڈگری کے شہری آوارہ جانوروں سے پریشان
ڈگری (نمائندہ دنیا ) ڈگری شہر میں آوارہ جانوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے شہری شدید پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔
شہر بھر گائے ، بچھڑے آوارہ گھوم رہے ہیں جوبازاروں میں بچوں اور خواتین پر حملہ کردیتے ہیں اورسبزی فروشوں اور کریانے کی دکانوں میں باہر پڑی اشیاء پر اکثر منہ مارتے نظر آتے ہیں ۔