لاڑکانہ میں مسلح افرادکی کارسوار فیملی سے لوٹ مار

لاڑکانہ میں مسلح افرادکی کارسوار فیملی سے لوٹ مار

لاڑکانہ، اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) لاڑکانہ شہر کے سول لائن تھانے کی حدود اوور ہیڈ برج سے رات گئے جرائم پیشہ افراد نے حیدرآباد کے رہائشی عباس شیخ کی گاڑی روک کر اسے فیملی سمیت اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا اور سونے کے زیورات، 30 ہزار روپے ، موبائل فونز و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

حیدرآباد میںجمعے کی شام قاسم آباد میں بینک کی برانچ سے 8لاکھ روپے لیکر نکلنے والے محمد راشد وگن کو 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان قاسم آباد فیز 1میں اسلحے کے زور پر لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ ٹھٹھہ سے نمائندے کے مطابق رات گئے ٹیچر اعظم چمکپٹی کا بیٹا معظم سومرو فیملی کے ہمراہ کراچی سے آرہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ مار کی غرض سے اسے روکنے کی کوشش کی اور گاڑی کے نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی پر گولیاں لگیں جسکے نتیجے میں کار میں موجود ایک بچی خوف سے بیہوش ہوگئی جبکہ کار میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ،مسلح افراد روڈ پر دیگر ٹریفک کو آتا دیکھ کر فرار ہوگئے ۔

مسلح افراد میں سے ایک کی ٹوپی اور گولیوں کے خول کی موجودگی کے باوجودپولیس نے ایسے کسی واقعے کی تردید کی ہے۔ روہڑی کے جھانگڑو تھانے کی حدود میں دومسلح ملزمان نے ایک شخص کو روک کر اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو اس نے شورمچادیا جس پر علاقے کے لوگوں نے ملزمان کو دھرلیا اور مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں