ٹنڈوالہ یار،حیدرآباد میں کچی شراب کی بھٹیوں پر چھاپے

ٹنڈوالہ یار،حیدرآباد میں کچی شراب کی بھٹیوں پر چھاپے

ٹنڈوالہ یار،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) ٹنڈوالہ یار میں ایس ایس پی یار رخسار احمد کھاوڑ کے حکم پر پولیس کی بھاری نفری نے خانزادہ کالونی اور گوٹھ حاجی میر بحر میں چھاپے مارکر ہزاروں لٹر زہریلی کچی شراب ، سیکڑوں بوتلیں اور کچی شراب بنانے کاخام مال تحویل میں لیتے ہوئے انور بلوچ ،سجاد ملاح اور پھل ملاح کو گرفتار کرلیا جبکہ مصطفی بلوچ فرار ہوگیا ۔

 تھانہ بکیرا شریف پولیس نے گوٹھ جمعہ خان مسرک میں کارروائی کرتے ہوئے غلام قادر مسرک کو سیکڑوں لٹر شراب سمیت، تھانہ سنجرچانگ پولیس نے سچل پنہور کو کچی شراب سمیت، محکمہ ایکسائیز نے چمبڑ روڈ پر واقع شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر زہریلی شراب برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد میں تھانہ ہوسڑی پولیس نے گوٹھ مٹھو وگھیو باغ واہ کے قریب چھاپہ مارکر معشوق علی وگھیو کو 50 لٹر کچی شراب سمیت جبکہ لنک روڈ قاسم پنہور کے قریب سے عظیم پنہور کو 40 لٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔

جبکہ اعجاز پنہور فرارہوگیا۔گھوٹکی میں تھانہ وسطیٰ جیون شاہ پولیس نے مقابلے کے بعد سنگین جرائم میں مطلوب اجمل اور میر حسن میرانی کو بغیر لائسنس 2 پستولوں اور ایک موٹرسائیکل سمیت گرفتارکرلیا جبکہ غلام عباس میرانی اور ایک نامعلوم ملزم فرار ہوگئے ۔پولیس نے بوگس چیک دینے کے کیس میں روپوش ملزم جاوید مہر کو گرفتار کرلیا۔محراب پور میں نوشہرو فیروز پولیس نے عمران راجپر کو 1050 گرام چرس سمیت جبکہ چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم علی گل مری کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں