میرپورماتھیلوکا ڈسٹرکٹ اسپتال گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کے سپرد

میرپورماتھیلوکا ڈسٹرکٹ اسپتال گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کے سپرد

میرپور ماتھیلو، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ) میرپورماتھیلو میں قائم ڈی ایچ کیو اسپتال کو گمبٹ انسٹیٹیوٹ کے حوالے کردیا گیا جہاں پر گمبٹ انسٹیٹیوٹ کا طبی عملہ اپنی خدمات انجام دے گا ۔

میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے میرپورماتھیلو کے ڈی ایچ کیو اسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے متعدد بار بلاول بھٹو اور فریال تالپورسے ملاقاتیں کیں جس پر فریال تالپور نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ڈی ایچ کیواسپتال کو گمبٹ انسٹیٹیوٹ کے حوالے کرنے کے احکامات دیے جس کے بعد گمبٹ اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے عبدالباری پتافی کی قیادت میں ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا اور اسے موزوں قرار دیا تھا۔

میرپورخاص سے نمائندے کے مطابق ( ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عزیز الرحمن تنیو نے کہا ہے کہ اتوار سے شہر کی تمام آٹھوں یو سیز میں صفائی کے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ، اس مقصد کیلئے 40 چالیس سینٹری ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ صفائی کے کام کی نگرانی میں خود کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپورخاص پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نالوں اور نالیوں کی صفائی کے بعد فوری ان سے نکلنے والے کچرے کو ٹھکانے لگایا جائے گا جبکہ سیوریج کے نظام کو بھی فعال کیا جائے گا۔

جھڈو سے نمائندے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جھڈو منیر احمد منگی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں 8 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام مرحلہ وار کروائے جائیں گے ، پہلے مرحلے میں 3 کروڑ روپے کی اسکیموں پر جلد ترقیاتی کام شروع کئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اسکیمیں دی جائیں گی ،شہر کے کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور تمام ترقیاتی کام میرٹ پر شفاف طریقے سے ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں