دیوار گرنے سے 3سالہ بچی جاں بحق

دیوار گرنے سے 3سالہ بچی جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری میں گھر کی دیوار گرنے سے 3سالہ بچی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔

متوفیہ کی شناخت کبریٰ دختر محرم کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ پڑوسیوں کے گھر کی دیوار گر گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جس گھر کی دیوار گری وہ پولیس اہلکار کی ملکیت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں