عمر قید کی سزا اور جرمانے کے خلاف اپیل مسترد

 عمر قید کی سزا اور جرمانے کے خلاف اپیل مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے 58 کلو ہیروئن بیرون ملک لے جانے کے کیس میں ماتحت عدالت سے ملنے والی عمر قید کی سزا اور جرمانے کے خلاف مجرم محمد شہباز کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو بر قرار رکھا ہے۔

 جمعہ کو جسٹس محمد کریم خان آغا کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے مجرم محمد شہباز کی اپیل پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا۔ مجرم نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ ماتحت عدالت نے دوران سماعت قانونی تقاضے پوری نہیں کیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں