ٹارگٹ کلر کی درخواست بریت پر پراسیکیوٹرکو نوٹس

 ٹارگٹ کلر کی درخواست  بریت پر پراسیکیوٹرکو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر شبیر احمد عرف فرحان ملا کی جانب سے بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹرکو نوٹس جاری کردیئے۔

  وکیل صفائی عابد زمان نے موقف دیا کہ ملزم کے خلاف استغاثہ گواہان عدالت میں پیش نہیں کررہی ہے، مقدمہ میں ملزم کے خلاف نہ ہی کوئی ٹھوس شواہد پیش کئے گئے، اس سے قبل بھی میرے موکل دوسرے مقدمہ میں ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کونوٹس جاری کردئیے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر شہر میں درجنوں افراد کو قتل کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں