نوواردان کیلئے یوم جامعہ کی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی، رؤسائے کلیہ جات، صدرآرٹس کونسل احمد شاہ۔۔۔
یونی کیرینز انٹرنیشنل کے صدر اعجاز احمد فاروقی ،ممبر سینڈیکیٹ وسینیٹ، عمائدین شہر، اساتذہ اور انتظامی عملے کی کثیرتعداد نے جمعہ کے روز جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے سلورجوبلی گیٹ پر نوواردان جامعہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر داخلے سے قبل حفاظ کرام تلاوت قرآن کرتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود تمام نوواردان جامعہ اور دیگر افراد کے ہمراہ جلوس کی شکل میں انتظامی عمارت تک گئے۔