ایس آئی یو پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری

ایس آئی یو پولیس کی  کارکردگی رپورٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

 جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران ڈکیتی وارداتوں ودیگر سنگین جرائم میں ملوث 54 گروہوں کے 158 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقد،255 کلو گرام چرس، ڈیڑھ کلو گرام آئس اور کرسٹل، 86 پستول، 18 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں