تعلیمی اعلانات

تعلیمی اعلانات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ کے ضمنی/ خصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 انٹر میڈیٹ کے تمام گروپس بشمول آرٹس، کامرس، ہوم اکنامکس، امپروومنٹ آف ڈویژن، گریڈ اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانی فارم 17 جنوری سے 21 جنوری تک وصول کیے جائیں گے۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں