غیر قانونی تعمیرات سے متعلق این جی او کی درخواست پر عدالت کے اہم نکات

غیر قانونی تعمیرات سے متعلق این جی او  کی درخواست پر عدالت کے اہم نکات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق غیر سرکاری تنظیم کی درخواست پر اہم نکات اٹھادئیے۔ عدالت نے درخواست گزار سے 3 سالہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

 جمعہ کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس سید حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ آپ عوامی منتخب نمائندے ہو جو یہاں آئے؟ آپ کے خلاف اسپیشل برانچ سے انکوائری کرائی جائے ؟ پہلے پتا چلے کہ آپ کا عدالت آنے کا مقصد کیا ہے؟ کیا این جی اوز بلیک میلنگ کے لیے تو استعمال نہیں ہوتیں؟ بتائیں اب تک کون سے فلاحی کام کیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں