بوٹ بیسن:واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کچل دیے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے میں بلاول ہاؤس سے شیریں جناح کالونی کی طرف جاتے ہوئے شیل پٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا، ایک متوفی کی شناخت 35 سالہ بابا میر ولد نازک میر کے نام سے کی گئی، جبکہ دوسرے 32 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب مو ٹر سائیکل شخص کو تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا۔ متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی، جہاں اس کی شناخت 43 سالہ زاہد شاہ ولد سرور خان کے نام سے کی گئی۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا جام صادق پل کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان کو پک اپ نے ٹکر مار دی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ سہیل ولد عبدالحئی کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کورنگی کا رہائشی تھا۔ سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب تیزرفتار ٹریلر نے ٹرک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور25 سالہ سجاد ولد آصف چل بسا۔ ٹول پلازہ سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے ٹیکسٹائل مل کے ملازمین کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میںجمال، جمیل احمد ،زبیر ،اشرف ، اعجاز،عمران ،فرحان ایوب اور فرحان انیس زخمی ہوگئے۔