این آئی سی وی ڈی کے 10 سینٹرز پر 19 لاکھ مریضوں کا مفت علاج

این آئی سی وی ڈی کے 10 سینٹرز پر 19 لاکھ مریضوں کا مفت علاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) نے اپنے 10 سینٹرز پر 2021 میں 19 لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا ہے۔ یہ بات جمعہ کووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت این آئی سی وی ڈی کے بورڈ کے اجلاس میں بتائی گئی۔

 وزیراعلیٰ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول و دیگر ممبران شریک ہوئے۔ ڈاکٹر ندیم قمر نے اجلاس بتایاکہ این آئی سی وی ڈی کراچی میں 959550، سکھر میں 196103، ٹنڈو محمد خان 153345، لاڑکانہ 106502، حیدرآباد 90297، لیاری 48082، نوابشاہ 22687، مٹھی 27772، خیرپور 39800 اور سیہون میں 20278 مریضوں کا علاج ہوا۔ کراچی میں 2021 میں 11575 انجیوپلاسٹی، 16186 انجیوگرافی، 1615 ہارٹ بائی پاس، 1077پیڈیاٹرک کارڈک سرجریز اور 1065 پیڈیاٹرک کیتھ/ انٹروینشنز کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں