اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لیے رینجرز، پولیس کامشترکہ لائحہ عمل منظور

 اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لیے رینجرز، پولیس کامشترکہ لائحہ عمل منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چودھری کی زیرصدارت ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز (ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ،اسپیشل برانچ، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا اور کراچی شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم خصوصاً ڈکیتی اور منشیات فروشی کے سدباب کے لیے مربوط حکمت عملی پر زور دیاگیا اور رینجرز، پولیس و دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا ۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ مشکوک سر گرمی  کی فوری اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں