کورنگی ایکسپریس وے پر تاجروں کا ایف بی آر کیخلاف احتجاج

کورنگی ایکسپریس وے پر تاجروں کا ایف بی آر کیخلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایکسپریس وے پر تاجروں کی جانب سے ایف بی آر کے خلاف جبکہ مین کورنگی روڈ پر ڈی سی آفس کے سامنے جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں نے زبردستی دکانیں بند کرانے پر ایف بی آر کے اہلکاروں کے خلاف مین کورنگی ایکسپریس وے پر دھرنا دیدیا ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کورنگی روڈ پر واقع ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں