شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے، علامہ ناصر عباس

شہید قوم کی غیرت کا نشان  ہوتا ہے، علامہ ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کراچی ڈویژن ملیر کی جانب سے شہدا راہ حسین و محافظان ولایت کانفرنس مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار میں منعقد ہوئی، جس سے وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری و دیگر علما کرام نے خطاب کیا۔

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے، شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے، ناموس کی حفاظت میں مرنا شہادت ہے، وہ ناموس خواہ کنبہ کی ہو یا قوم کی، ملت کی ہو یا مقدسات کی۔ انہوں نے کہا شہدا کربلا کی شہادتوں نے انسانیت کو زندہ کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں