الیکٹرانک مارکیٹ کے 300 ملازمین روزگار سے محروم

الیکٹرانک مارکیٹ کے 300 ملازمین روزگار سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریگل چوک پر واقع الیکٹرانک مارکیٹ کی دکانوں پر کام کرنے والے 300 سے زائد ملازمین کو معاشی بحران کا جواز دیتے ہوئے روزگار سے محروم کردیا گیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبار تباہ ہے، تنخواہیں نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتی مہنگائی نے عام افراد کی قوت خرید ختم کردی ہے، جس کے باعث گھروں میں زیر استعمال عام اشیا اور برقی آلات کی خریداری میں نمایاں کمی آگئی ہے۔ صدر اور ریگل چوک کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کاروبار ختم کردیا ہے، اس لیے وہ اپنے اضافی سیلز مینوں کو نکالنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ان سیلز مینوں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے روزگار کا بندوبست کرے ورنہ ان کے گھر فاقے ہوجائیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں