علی زیدی سے تاجروں کے وفد کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر پی ٹی آئی سندھ و وفاقی وزیر علی زیدی سے کراچی کی تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں تاجر رہنما زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، فیصل معیز، ادریس گی گی، سلیم پاریکھ، عامر لاری، نثار احمد، عبد الرشید اور سجاد وزیر موجود تھے۔ ملاقات میں اراکین سندھ اسمبلی ریاض حیدر، ارسلان تاج، سدرہ عمران بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے تاجر برادری سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو سراہا۔ علی زیدی نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، کراچی ملک کا معاشی حب تاجر برادری کی وجہ سے کہلاتا ہے۔