شاہ فیصل کالونی میں 40لاکھ کے موبائل فون لٹ گئے، تاجروں کا احتجاج

شاہ فیصل کالونی میں 40لاکھ کے موبائل فون لٹ گئے، تاجروں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ، مسلح ملزمان باآسانی موبائل فون کی دکان سے چالیس لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز، سامان اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ کاعلم ہونے کے باوجود پولیس کئی گھنٹے تاخیر سے موقع پر پہنچی، مشتعل تاجروں نے روڈ بلا ک کرکے پولیس کے خلاف احتجا ج شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر ایک آغا موبائل مارکیٹ میں پانچ سے زائد مسلح ملزمان نے داخل ہوکر دکان کے مالک اور دو ملازمین کو یرغمال بنالیا، ہیلمٹ پہنے ملزم نے دکان مالک سے سب سے پہلے اس کا لائسنس یافتہ پستول اپنے قبضے میں کیا اور با آسانی چندہی منٹوں میں چالیس لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز ، سامان اور نقدی لوٹ لی، ملزمان جاتے ہوئے دکان مالک کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ مشتعل تاجروں نے دکانوں کے شٹر گرا کر پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق نئے سال کے پہلے سولہ روز میں اس مارکیٹ میں چوتھی واردات ہوئی ہے لیکن پولیس ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کر سکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں