معمر شخص ٹرین سے کٹ کرجاں بحق

معمر شخص ٹرین سے کٹ کرجاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈرگ روڈ پر ٹرین سے کٹ کر معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے پولیس اسٹیشن کی حدود ملیر ہالٹ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پولیس نے ایمبولینس میں جناح اسپتال منتقل کی۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 68سالہ شمس الدین ولد مہراب خان کے نام سے ہوئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں