ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ،سجن یونین

ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کرکے  دم لیں گے ،سجن یونین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سجن یونین کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی فنانس ڈپارٹمنٹ کے شعبہ ویلفیئر پنشن میں ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے واجبات کے سلسلے میں کسی صورت کرپشن، بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 ایجنٹ مافیا اور کرپٹ مافیا کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، ریٹائرڈ ملازمین کی عمر بھر کی پونجی ایجنٹ مافیا کرپٹ مافیا کو ہضم نہیں کرنے دیں گے، سفارشی یا رشوت کے عوض چیکوں کے اجرا کو مکمل طور پر بند کراکر دم لیں گے ، ایجنٹ اور کرپٹ مافیا کے خلاف یونین کو شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں