فائر ڈرائیورز نے دھرنا ختم کردیا

فائر ڈرائیورز نے دھرنا ختم کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر کے ایم سی نے مشینری پول سے آنے والے 38 اور فائر بریگیڈ میں 2009 سے کام کرنے والے گریڈ 5 کے ڈرائیورز کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 7 دینے اور اوورٹائم کی ادائیگی کی منظوری دیدی۔

 میونسپل کمشنر کے ایم سی سید افضل زیدی نے نوٹ شیٹ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی منظوری کیلئے روانہ کردی، جس پر دھرنے پر بیٹھے فائر ڈرائیورز نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 12 فائر اسٹیشنز پر تعینات 38 فائر ڈرائیورز نے کام چھوڑ کر فائر ہیڈ کوارٹرز کے مین گیٹ کو بند کرکے دھرنا دے دیا تھا، جس پر سجن یونین کے صدر سید ذوالفقار شاہ اور مشینری پول یونٹ کے صدر کیپٹن شبیر جدون نے احتجاج کی قیادت کی، جبکہ پیپلز یونٹی ساؤتھ کے صدر اشرف اعوان، جنرل سیکریٹری اسلم بزنجو، آرگنائزنگ کمیٹی اراکین محمد ارشد اور دیگر نے بھی احتجاجی ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں