شیر شاہ پراچہ چوک پر مکین پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل آئے

شیر شاہ پراچہ چوک پر مکین پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل آئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ اردو بازار و ملحقہ رہائشی افراد نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر پراچہ چوک کے قریب کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،احتجاج کے باعث ٹریفک پولیس نے پراچہ چوک کے اطراف ٹریفک کا شدید دباؤ ہونے کی وجہ سے گلبائی سے پراچہ چوک آنے والی ٹریفک کو پل سے بلدیہ کی طرف موڑ دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بلدیہ اور غنی چورنگی سے پراچہ آنے والی ٹریفک کو لیبر اسکوائر کی جانب موڑا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے میراں ناکہ سے آنے والی ٹریفک کو آبادی کی طرف سے متبادل راستہ فراہم کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افرادسے بات چیت کی لیکن مشتعل افراد کا کہنا تھاکہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے احتجاج جاری ہے گا ، تاہم پولیس نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مشتعل افرادکو مذاکرات کے بعد منتشر کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں