اصل تبدیلی اپنی بد اعمالیوں پر ندامت کرنا ہے ،شاہ عبد الحق
کراچی (این این آئی) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ اصل تبدیلی اپنی بد اعمالیوں پر ندامت اور اصلاح کرنا ہے، اسو ہ رسالت اور اسلاف کے طریقوں پر عمل سے دنیا و آخرت سنور جائے گی، مسلمان حضور خاتم النبیینؐ کے امتی ہیں، دلوں سے نفرت نکال کر ایک دوسرے کا احترام یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالینؐ کی تعلیمات کے مطا بق انسا نیت کی فوز و فلا ح کے سبب اولیا کرام وصال کے کئی برس بعد بھی لو گو ں کے دلو ں پر حکمرا نی کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کھارادرمیں پیرطریقت علامہ حافظ قاری محمد مصلح الدین صدیقی قادری ؒ کے 40ویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ علامہ مصلح الدین صدیقی عوام الناس کو وحدہ لاشریک کی طرف مائل کرتے اور محبت رسول کی شمع فروزاں کرتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس خانقاہ کا پیغام صرف محبت ہے ،یہاں سے رشدو ہدایت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ عرس کے اجتماع سے سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی، ڈاکٹر حاجی حنیف طیب، ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مدرسہ ضیا القرآن برنس روڈ کے حفاظ طلبہ کی دستار بندی اور مصلح الدین ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔