صدر آرٹس کونسل کیلئے اعزازات

صدر آرٹس کونسل کیلئے اعزازات

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کی علم و ادب کے لیے کی جانے والی گراں قدر خدمات کا ملک کی نامور جامعات نے اعتراف کرتے ہوئے ان کو اعزازات سے نوازا ہے۔

جامعہ کراچی کے یوم جامعہ کے موقع پر پُروقار تقریب میں شیخ الجامعہ کراچی نے محمد احمد شاہ کو جامعہ کراچی کے سب سے معتبر ایوارڈ نشان جامعہ سے نوازا۔ اپنی مادر علمی کی جانب سے دی جانے والی پذیدائی پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے جامعہ کراچی سمیت فیکلٹی اور طلبا کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جامعہ کراچی ہماری مادر علمی ہے اور اس کی جانب سے دیا جانے والا اعزاز مجھے بہت عزیز رہے گا۔ دریں اثنا شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) کی چانسلر نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو ممبر بورڈ آف ٹرسٹی (زیبسٹ) نامزد کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں