پولیو ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہے ،ڈپٹی کمشنر وسطی

پولیو ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہے ،ڈپٹی کمشنر وسطی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم کی سربراہی میں محکمہ صحت کی جانب سے 24 سے 30 جنوری تک شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو ا، جس میں ایریا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر فرحاج، ڈاکٹر جمیل،یوسی میڈیکل آفیسر و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر فرحاج نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت کی جانب سے آڈیو ویژل پریزنٹیشن کے ذریعے گزشتہ کارکردگی کی تفصیلات پیش کرنے کے ساتھ آئندہ کے پروگرام کے بارے میں لائحہ عمل کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس میں 24 جنوری سے شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ضلع میں قائم تمام اسکولوں میں 12 سال کی عمر سے زائد کے ہر طالبعلم کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے اقدامات کئے جائیں۔

اسکول انتظامیہ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے نمائندگان سے تعاون کرے،  جبکہ 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ دوسری جانب انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے یوسی میڈیکل آفیسر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامار کر رہے ہیں،اس لئے انہیں کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں